رياضة

بھارتی بازارجہاں چوہے مرغی سے زیادہ مہنگے فروخت ہورہے ہیں

بھارتی گاؤں میں چوہے کا گوشت مرغی کے گوشت سےمہنگا فروخت ہوتا ہے۔ فوٹو:لائیو فری کی کی
آسام: بھارتی ریاست آسام کے ایک گاؤں کے بازار میں تازہ چوہے بہت زیادہ فروخت ہوتے ہیں کیونکہ وہ ہر شخص کا پسندیدہ کھانا ہے۔

کچے اورپکے ہوئے تازہ چوہے اس ریاست میں مرغی سے زیادہ مہنگے فروخت ہوتے ہیں اورلوگ بڑی تعداد میں کھیتوں سے پکڑے گئے چوہے فروخت کرنے آتے ہیں۔ بعض لوگ چوہوں کو ابال کرکھانا پسند کرتے ہیں ، کچھ کھال اتار کر باربی کیو یا سالن کی صورت میں چوہے پکاتے ہیں۔

کماری کاٹا گاؤں گواہٹی سے 90 کلومیٹر دور بھارت بھوٹان سرحد پر واقع ہے جسے اب چوہا بازار بھی کہا جاسکتا ہے، یہاں چوہے ایک عرصے سے فصلوں کو نقصان پہنچارہے تھے اوراسی بنا پر لوگوں نے ان کا شکار شروع کردیا ۔ دھیرے دھیرے چوہوں کی دکان غریبوں کی آمدنی کی بڑی وجہ بن گئی اور زیادہ تر’ادی واسی‘ قبیلے کے افراد انہیں پکڑ کر فروخت کررہے ہیں بصورتِ دیگر ان کے پاس کھانے کو بھی کچھ نہیں ہوتا اور وہ یہاں غریب ترین تصور کئے جاتےہیں۔

رات کے وقت خاص شکنجے لگا کر چوہوں کو پکڑا جاتا ہے جو بانسوں کے ٹکڑوں سے بنائے جاتے ہیں۔ ایک عام شخص ایک رات میں 10 سے 20 کلوگرام وزن کےبرابر چوہےپکڑلیتا ہے۔

No comments

Powered by Blogger.
127 Likes
3,240 Followers
12.7k Subscribers
136 Followers

فيديو

فيديو

عربي ودولي

عربي ودولي

شؤون اسرائيلية

شؤون اسرائيلية

اقتصاد

اقتصاد
اخترنا لكم

مقالات

مقالات

اخترنا لكم

اخترنا لكم

تكنولوجيا

رياضة

صور

صور

صحة

adv/http://www.mogflat.blogspot.com|https://3.bp.blogspot.com/-v_9FN6rdUwY/WNTiRhwB1vI/AAAAAAAACDQ/v2RrAjC9gvgyGaKtckZJc2hPRLZecFcMACPcB/s1600/adv-5.jpg

المشاركات العشوائية

المشاركات العشوائية

مثلنا

fb/https://www.facebook.com/envato